کین ولیم سن ‘انگلش آل راونڈر بین سٹوکس نیوزی لینڈرایوارڈ کیلئے نامزد
لاہور(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن اور انگلینڈ کے آل رانڈر بین سٹوکس کو 'نیوزی لینڈر آف دی ایئر' ایوارڈ کیلیے نامزد کرلیا گیا۔کیوی کپتان کین ولیم سن کو یہ اعزار ورلڈ کپ 2019میں بہترین کپتانی اور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر دیا جائیگا۔ ایوارڈ کے لیے انگلینڈ ٹیم کے آل رانڈر بین سٹوکس کو بھی نامزد کیا ہے۔بین سٹوکس کا تعلق نیوزی لینڈ سے ہے لیکن وہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہیں۔چیف نیوزی لینڈر ایوارڈ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بین سٹوکس نیوزی لینڈ کی جانب سے نہیں کھیلے لیکن وہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں پیدا ہوئے ہیں۔ بین سٹوکس اپنے والد کے ہمراہ12 سال کی عمر میں انگلینڈ چلے گئے تھے، انہوں نے انگلینڈ میں قیام کرنے کو ترجیح دی جبکہ والدین نیوزی لینڈ میں ہی مقیم ہیں۔