سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ شرجیل خان کی سزا 10 اگست کو ختم ہوگی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان کی سزا 10 اگست کو ختم ہو گی۔ترجمان پی سی بی کے مطابق سزا مکمل ہونے پر شرجیل خان کو ری ہیب پروگرام مکمل کرنا ہوگا جس کیلئے کرکٹر کی طرف سے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔ ری ہیب مکمل ہونے پر شرجیل خان کوکرکٹ کھیلنے کی اجازت ہوگی۔