• news

گلگت ایئرپورٹ پر طیارہ رن وے سے پھسل گیا، مسافر محفوظ‘ خاتون پائلٹ گرائونڈ، خون اور یورین ٹیسٹ

گلگت (نامہ نگار) گلگت ائیر پورٹ پرقومی ایئرلائنز(پی آئی اے) کا طیارہ رن وے سے پھسل گیا، تمام مسافروں کو جہاز سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد سے گلگت پہنچی تو رن وے سے پھسل گئی اور کچے میں اتر گئی تاہم پروں کے باعث طیارہ الٹنے سے بچ گیا، پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے پر قابو پایا۔تمام مسافر خیریت سے ہیں،طیارے میں 45 سے زائد مسافر سوار تھے۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق اے ٹی آر طیارے کو خاتون پائلٹ مریم اڑارہی تھیں، واقعے کوفی الحال غفلت قرار نہیں دے سکتے، واقعے کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے جب کہ پائلٹ مریم اور معاون پائلٹ وقاص کے یورین اور خون ٹیسٹ کے لیے نمونے لے کر ان کا ابتدائی بیان بھی لے لیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا تحقیقات مکمل ہونے تک پرواز آپریٹ کرنے والے دونوں پائلٹ گراونڈ کردیئے گئے۔ تحقیقاتی عمل میں غلطی ثابت ہونے پر ایوی ایشن قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن