• news

پاکستان کرکٹ بورڈ کوآئی سی سی سے 6.5 ملین ڈالرز کی پہلی قسط موصول

لاہور(نمائندہ سپورٹس ) پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی سے 6.5 ملین ڈالرز کی پہلی قسط موصول ہوگئی۔ذرائع کے مطابق مجموعی طورپر پی سی بی کو 11.5 ملین ڈالرز ملنا ہیں، جس میں سے 6.5 ملین ڈالرز پی سی بی کے اکاؤنٹ میں جمع ہوچکے ہیں۔یہ پہلی قسط جنوری میں کرکٹ بورڈ کو ملناتھی، تاہم 2017 ء اور 2018ء کے آڈٹ اکاؤنٹس کی منظوری میں تاخیر کی وجہ سے معاملہ التوا کا شکار ہوا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن