• news

ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2021ئ‘ پاکستان میزبانی کی دوڑ میں شامل

لاہور (نمائندہ سپورٹس )پاکستان ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ2021 ء کی میزبانی کے حصول کی دوڑ میں شامل ہوگیاہے۔سینئر نائب صدر پاکستان سکواش فیڈریشن ائر مارشل شاہد اختر علوی نے بتایا ہے کہ پاکستان نے ورلڈ سکواش فیڈریشن کو میزبانی کیلئے(پیشکش/بولی) جمع کروا دی ہے۔سینئر نائب صدر پاکستان سکواش فیڈریشن نے کہاہے کہ پاکستان ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کی میزبانی کیلئے پر امید ہے۔

ای پیپر-دی نیشن