• news

سکاٹ لینڈ یارڈ کا نیوز سسٹم، ٹوئٹر اکائونٹ اور ای میل ہیک

لندن(صباح نیوز)دنیا کی ماہر پولیس فورس سکاٹ لینڈ یارڈ کا نیوز سسٹم، ٹوئٹر اکائونٹ اور ای میل ہیک ہو گئے۔سکارٹ لنڈ یارڈ کے جس نظام سے اعلامیے اور خبریں جاری کی جاتی ہیں، وہاں سے اچانک نامعلوم افراد کو برے الفاظ لکھ کر بھیجے گئے۔اسی نیوز سسٹم سے متعدد ای میلز بھی کوڈ ورڈز اور ٹیسٹ لکھ کر سینکڑوں افراد کو بھیجی گئیں۔ اسکارٹ لینڈ یارڈ کے متعلقہ افسروں نے کہا کہ ہم کھوج لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ دراصل ہوا کیا تھا، ہم نے اپنے نیوز ڈیسک کے انتظامات میں تبدیلی شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن