وزیراعظم کے دورے کے بعد امریکہ کیلئے براہ راست پروازیں شروع ہو جائیں گی: غلام سرور
کراچی(صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے واشنگٹن کے دورے کے بعد امریکا کیلئے براہ راست پروازیں شروع ہو جائیں گی، اے ایس ایف کے جوانوں کو جدید ہتھیاروں اور گاڑیوں سے لیس کیا جارہا ہے۔یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے۔