• news

لبنانی پارلیمنٹ کی بچت کے لئے سخت اقدامات کی منظوری

بیروت (اے پی پی) لبنانی حکومت نے2019 کے دوران سخت بچتی اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 83 قانون سازوں نے ان اقدامات کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 18نے اس کی مخالفت کی۔ سرکاری میڈیا کے مطابق کابینہ کی طرف سے 2 ماہ قبل بجٹ کی منظوری دینے کے بعد پارلیمان نے اسے منظور کیا ہے۔ لبنان کو شدید مالیاتی مسائل کا سامنا ہے اور اس کا شمار ایسے ممالک میں ہوتا ہے، جن کے حکومتی قرضے بہت زیادہ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن