• news

ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت‘ پاکپتن ڈسٹرکٹ ہسپتال ایمرجنسی کے ٹائلٹ میں بچے کی پیدائش

پاکپتن (نمائندہ نوائے وقت) ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے خاتون نے ایمرجنسی واش روم میں بچے کو جنم دے دیا۔ ورثاء کے مطابق تین گھنٹے خوار ہوتے رہے۔ کسی نے لیبر روم میں ایڈمٹ تک نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 19 ایس پی کا بھٹہ مزدور اشرف الصبح سے اپنی بیوی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا جہاں پر ہسپتال کے گائنی سٹاف نے کئی گھنٹے تک اسکی بات ہی نہیں سنی، مریضہ کو بیڈ بھی نہیں دیا گیا، جس کے نتیجہ میں خاتون نے ہسپتال کی ایمرجنسی کے ٹائیلٹ میں جاکر بچے کو جنم دے دیا۔ بعدازاں ہسپتال عملہ نے خاتون کو ایڈمٹ کیا اور ساتھ ہی زچہ کے شوہر کو ایک کمرہ میں بند کردیا گیا، اشرف کے مطابق اس سے مختلف کاغذات سائن کروا کر چھوڑا گیا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن