• news

لگژری گھروں کے ٹیکس نادہندگان ، ملتان ریجن کی104 شخصیات کو نوٹس جاری

ملتان(آئی این پی)لگژری گھروں کے ٹیکس نادہندگان کیخلاف ایف بی آر نے گھیراتنگ کردیا،ملتان ریجن میں سیاسی شخصیات ،کاروباری حضرات سمیت ٹوٹل 104شخصیات کو نوٹس جاری کردئیے گئے،تفصیلات کے مطابق آرٹی اوملتان نے ان تمام ٹیکس نادہندگان کیخلاف گھیراتنگ کردیا ہے جولگژری گھروں میں رہائش پذیر ہیںلیکن انہوں نے ان لگژری گھروں کا ٹیکس ادا نہیں کیا،ایف بی آر کی طرف سے مجموعی طورپر ملتان ریجن میں ٹوٹل 104شخصیات کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں جن میں اہم سیاسی شخصیات اور صنعتکار بھی شامل ہیں،ان تمام افراد کو 30جولائی تک واجب الادا ٹیکس جمع کروانے کی مہلت دی گئی ہے ۔ان 104افراد میں سابق ایم این اے خواجہ شیراز محمود،سابق ایم پی اے میاں محفوظ آرائیں،سابق ایم پی اے مولوی سلطان عالم ایڈووکیٹ،سابق ایم پی اے ملک رفیق کھر،نورحسین ڈیہربھی شامل ہیں۔سیاسی شخصیت نورحسین ڈیہرکے ذمہ لگژری ہائوس کا 12لاکھ کا ٹیکس واجب الادا ہے،سابق ایم پی اے میاں محفوظ آرائیں40لاکھ 50ہزارکے نادہندہ نکلے۔سابق ایم این اے خواجہ شیراز محموداورسابق ایم پی اے مولوی سلطان عالم کے ذمہ لگژری ہائوس کا 9لاکھ کا ٹیکس واجب الادا ہے،سابق ایم پی اے ملک رفیق کھربھی لگژری ہائوس کے 6لاکھ ٹیکس کے نادہندہ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن