سرگودھا میں دریائے جہلم اور چناب کنارے آباد بستیوں کے مکینوں کو ممکنہ سیلاب کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایت
سرگودھا (نامہ نگار) سرگودھا اور گردونواح کے دریائی کناروں پر آباد بستیوں کے مکینوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ دریائے جہلم اور چناب کے کنارے آباد سینکڑوں دیہات کے لوگوں کو کہا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں اور بھارت کی جانب سے دریائوں میں پانی چھوڑے جانے کی اطلاعات کے پیش نظر محتاط رہیں تاکہ ممکنہ سیلاب کی صورت میں کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچا جاسکے تاہم، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فی الحال بڑے سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔