• news

سی ڈی اے نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی رپورٹ سپریم کورٹ جمع کرادی

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے )نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی ، سمتبر 2018 سے ابتک 11 ہزار 783 تجاوزات کے خلاف آپریشن کئے گئے، گزشتہ ماہ سپریم کورٹ کے حکم پر 102 کھوکھے ، ہوٹل اور دیگر تجاوزات ختم کردی گئیں ، بڑے بل بورڈز بھی ہٹا دیے گئے ، گرین بیلٹ پر قائم پولیس چوکیوں کوہٹانے کیلئے بھی خط لکھ دیا گیا....کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، اسلام آباد انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن اسلام آباد نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی ، رپورٹ کے مطابق تینوں اداروں نے مشترکہ طور پر ستمبر 2018 سے اب تک گیارہ ہزار 783 تجاوزات کے خلاف آپریشن کیے۔

ای پیپر-دی نیشن