• news

عراق: اتحادی طیاروں کی بمباری، داعش کی 10 جنگجو ہلاک، متعدد گاڑیاں، ٹھکا نے تباہ

بغداد(آئی این پی/شِنہوا)بغداد کے شمالی صوبے نینوا میں امریکی اتحادی طیاروں کے حملے میں 10 داعش انتہا پسند ہلاک ہو گئے ۔اطلاعات کے مطابق اتحادی طیاروںنے الباج کے صحرائی علاقے میں شامی سرحد کے قریب داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 10 انتہا پسند ہلاک ہو گئے ان کی کئی گاڑیاںاور ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے ۔2017 سے عراقی سیکورٹی فورسز داعش کے خلاف زبردست کارروائیاں کر رہی ہیں جس کے نتیجے میں صورتحال بہتر ہوئی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن