• news

دورہ امریکہ پر قوم کا پیسہ بچانا قابل تعریف، عمر عبداللہ عمران کی کفایت شعاری کے معترف نکلے

سرینگر(نوائے وقت رپورٹ)سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکہ میں اپنے ملک کے پیسے بچائے۔ وزیراعظم عمران خان نے دیگر لیڈروں کی طرح طمقراق کو انا کا مسئلہ نہیں بنایا۔ کیا عمران خان کا یہ اقدام کوئی بری بات ہے۔ ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم کے وہ پیسے بچائے جنہیں خرچ کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے دیگر رہنماؤں کی طرح بس میں بیٹھنے کو انا کا مسئلہ نہیں بنایا، اس میں بھلا کیا برائی ہے؟ عمرعبداللہ نے کہا کہ عمران خان کو پروٹوکول نہ دینا ان کے لئے نہیں بلکہ امریکی اسٹیبلشمنٹ کے لئے برا ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان نے اپنے دورہ امریکہ میں کسی بڑے ہوٹل میں رہنے کے بجائے پاکستانی سفارت خانے میں رہنے کا اعلان کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن