• news

دورہ ویسٹ انڈیز ‘بھارتی ٹیسٹ، ون ڈے‘ ٹی ٹونٹی سکواڈز کا اعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈز کا اعلان کر دیا، شیکھر دھون، شیریاس آئر اور منیش پانڈے کی دوبارہ لمیٹڈ اوور سکواڈز میں واپسی ہوئی ہے، ہرڈک پانڈیا اور جسپریت بمرا کو آرام کی غرض سے سکواڈز کا حصہ نہیں بنایا گیا البتہ بمرا ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے، وکٹ کیپرز ریشبھ پانٹ اور وریدھی من ساہا بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، فاسٹ بائولر نودیپ سیانی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی جبکہ راہول چھاہار اور دیپک چھاہار کو پہلی بار ٹی ٹونٹی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ بھارتی ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اعلان کردہ ٹیسٹ سکواڈ کپتان ویرات کوہلی، اجنکیا راہانے، میانک اگروال، لوکیش راہول، چیتشور پوجارا، ہانوما ویہاری، روہت شرما، ریشبھ پانٹ، وریدھی من ساہا، ایشون، جدیجا، کلدیپ یادیو، ایشانت شرما، محمد شامی، بمرا اور اومیش یادیو پر مشتمل ہے، ون ڈے سکواڈ میں میانک اگروال، پوجارا، وریدھی من ساہا، ہانوما ویہاری، ایشون، بمرا اور اومیش یادیو کی جگہ شیکھر دھون، شیریاس آئر، منیش پانڈے، یزویندرا چھاہل، کیدر جادھو، بھنشور کمار ٹیم کی نمائندگی کریں گے جبکہ خلیل احمد اور نودیپ سیانی بھی سکواڈ کا حصہ ہوں گے، اسی طرح ٹی ٹونٹی سکواڈ میں کلدیپ یادیو، یزویندرا چھاہل، کیدر جادھو اور محمد شامی کی جگہ کرونل پانڈیا، واشنگٹن سندر راہول چھاہار، دیپک چھاہار اور نودیپ سیانی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن