سری لنکن کرکٹ بورڈ کا مکی آرتھر کی خدمات حاصل کرنے پر غور
لاہور(سپورٹس رپورٹر )سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی خدمات لینے کے لیے سوچنا شروع کر دیا ہے۔ ٹیم کی کارکردگی میں نکھار لانے کے لیے پاکستانی کوچ کے ساتھ پال فیبرائس کا نام بھی زیر غور ہے۔ پال فیبرائس اس سے قبل بھی سری لنکن بورڈ کو اپنی خدمات فراہم کرتے رہے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈنے مکی آرتھر سمیت اور دیگر کوچنگ سٹاف کے ساتھ ورلڈکپ2019 ء تک کا معاہدہ کیا تھا۔