سزا معطل ہونے سے نااہل شخص انتخابات کیلئے اہل نہیں ہوسکتا : سپریم کورٹ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے سزا معطلی اور انتخابی اہلیت سے متعلق فیصلہ جاری کر تے ہوئے واضح کیا ہے کہ اپیل معطل ہونے سے سزا پر کوئی اثر نہیں پڑتا، سزا معطلی سے جرم ثابت ہونے کی وجوہات ختم نہیں ہوتیں، سزا معطل ہونے سے نااہل شخص الیکشن کیلئے اہل نہیں ہو سکتا، سزا کالعدم ہونے تک نااہلی برقرار رہے گی۔ پیر کو سپریم کورٹ نے فیصلہ گجرات کے بلدیاتی امیدوار کی درخواست پر سنایا۔ آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اپیل معطل ہونے سے سزا پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ سزا معطلی سے جرم ثابت ہونے کی وجوہات ختم نہیں ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ سزا معطل ہونے سے نااہل شخص الیکشن کیلئے اہل نہیں ہو سکتا۔ انہوںنے کہاکہ سزا کالعدم ہونے تک نااہلی برقرار رہے گی۔ انہوںنے کہاکہ انتخابی اہلیت سزا معطلی کے وقت عدالت کی تحریری اجازت سے ہو سکتی ہے۔