• news

کرکٹر شرجیل خان ڈھائی سالہ سزا کے بعد واپسی کے متمنی

لاہور(آئی این پی)اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ ٹیسٹ اوپنر شرجیل خان ڈھائی سالہ سزا ختم ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپسی کے لئے تیار ہیں۔وہ اپنے جرم پر پشیمان ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ سے مکمل تعاون کے بعد دوبارہ اپنی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں، چند دنوں میں شرجیل خان،پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ سے رابطہ کرکے ری ہیب پروگرام میں شرکت کریں گے،ری ہیب پروگرام کے لئے انہیں پبلک کے سامنے جا کر اپنے جرم کا اعتراف کرنا ہوگا اور معافی مانگنا ہوگی۔شرجیل خان پابندی کے باوجود حیدرآباد میں پرائیویٹ جگہ پر بولنگ مشین کے ذریعے بیٹنگ کر رہے ہیں اور دن رات اپنی فٹنس پر کام کر رہے ہیں، توقع ہے کہ ستمبر میں شروع ہونے والے فرسٹ کلاس سیزن میں شرجیل خان ری ہیب مکمل کرنے کے بعددوبارہ حصہ لیں گے۔ چند دن میں وہ لاہور جاکر پی سی بی حکام سے ملیں گے اور انہیں پیشکش کریں گے کہ وہ پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کے تحت ری ہیب پروگرام میں جانے کے لئے تیار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن