• news

ساؤتھ ایشین باڈی بلڈر چیمپئن عثما ن عمر کا وطن واپسی پر شانداراستقبال

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ساؤتھ ایشین باڈی بلڈر چیمپئن عثمان عمر گولڈ میڈل جیت کر وطن واپس پہنچ گئے، چیمپین کا ائیرپورٹ اور گھر پر شاندار استقبال کیا گیا۔ والدہ کہتی ہیں مجھے فخر ہے عثمان نے ملک کا نام روشن کیا، دعا ہے یہ مزید کامیابیاں سمیٹے۔نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں ہونیوالیساوتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپین شپ میں سات رکنی قومی دستے نے شرکت کی، جس میں عثمان عمر نے فیزیکل فٹنس گیٹگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ عثمان عمر کہتے ہیں حکومت اور فیڈریشن ساتھ دے تو مزید عالمی ٹائٹل جیت سکتا ہوں۔عثمان عمر کہتے ہیں چیمپین شپ میں سب سے چھوٹا دستہ پاکستان سے تھا، اگر حکومت ساتھ دے تو آئندہ پوری ٹیم ایشین چیمپین شپ میں شرکت کر کے پاکستان کو باڈی بلڈنگ میں ایشیا کا چیمپین بنا سکتی ہے۔ عثمان عمر کی والدہ اور بھائی کہتے ہیں بہت محنت کے بعد عثمان نے ملک کا نام روشن کیا ،ہمیں اس پر فخر ہے۔عثمان عمر کے بچے کہتے ہیں ہماری دعا ہے کہ بابا مزید کامیابیاں حاصل کریں۔

ای پیپر-دی نیشن