• news

ٹی 20 دور میں ون ڈے کرکٹ نے اپنی اہمیت منوالی، چیپل

سڈنی(آئی این پی) ٹی 20کے دور میں ون ڈے کرکٹ نے ایک بار پھر اپنی اہمیت منوالی، آسٹریلیا کے سابق کپتان ای ین چیپل کہتے ہیں کہ پل پل رنگ بدلتی ڈرامائی صورتحال صرف اسی فارمیٹ میں دیکھی جاسکتی ہے۔فائنل میں ٹائی مقابلے کے بعد فاتح کا فیصلہ پوائنٹس ٹیبل پوزیشن کی بنیاد پر ہونا چاہیے تھا، ڈی آر ایس نے ایک بار پھر مایوس کیا۔ چیپل نے اپنے کالم میں کہا کہ ورلڈ کپ 2019کا سب سے مثبت پہلوٹی 20 کی کامیابی سے متاثر ایک یا ان تمام ایڈمنسٹریٹرز کیلیے یاددہانی ہے کہ ون ڈے میں کتنی بہترین کرکٹ دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ایک روزہ کرکٹ میں کھیل کے دوران آپ کو خراب صورتحال سے باہر آنے کا موقع ملتا ہے، آپ تکنیکی حربے آزماتے ہیں، بولرز اور فیلڈرز پر حد بندی کے باوجود ایک اچھا بولنگ اسپیل ممکن ہے، اچھی پرفارمنس سے کتنا سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے، بدستور اس میں فیلڈنگ اور وکٹوں کے درمیان رننگ اپنی اہمیت رکھتی ہے، ورلڈ کپ کے فائنل میں ہمیں یہ سب کچھ دیکھنے کو ملا تاہم آخر میں فاتح کے تعین کیلیے استعمال کیے گئے پیمانے سے تنازع بھی رہا۔

ای پیپر-دی نیشن