ورلڈ کپ فائنل ہار جاتے تو دوبارہ کبھی کرکٹ کھیلنے کے بارے میں نہیں سوچتا،جوز بٹلر
لندن(آئی این پی)ورلڈکپ چیمپئن بننے والی انگلش ٹیم کے وکٹ کیپر اور جارح مزاج بیٹسمین جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ اگر ان کی ٹیم ورلڈ کپ فائنل میں ہار جاتی تو وہ دوبارہ کرکٹ کھیلنے کے بارے میں نہیں سوچتے۔ایک انٹر ویو کے دوران انگلش وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس فائنل سے قبل 8مرتبہ اپنی ٹیموں کی جانب سے فائنل مقابلوں میں حصہ لیا جس میں 7مرتبہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔، سمرسیٹ کی جانب سے کھیلتے ہوئے انگلینڈ کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کے ساتھ ساتھ انگلینڈ کی جانب سے 2013میں چیمپئنز ٹرافی کا فائنل اور 2016میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹونٹی فائنل ایسے میچز ہیں جس میں انکی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ اپنے سامنے حریف ٹیم کو ٹرافی اٹھاتے ہوئے دیکھنا بہت تکلیف کا باعث ہوتا ہے۔