• news

ذکریا ایکسپریس کا انجن اور ایک بوگی ڈی ریل‘ 2 گھنٹے بعد ٹریک کلیئر

لاہور (سٹاف رپورٹر) ذکریا ایکسپریس کی انجن سمیت پاور پلانٹ اور ایک کوچ ڈی ریل ہو گئی تاہم، ریلیف ٹرین کے ذریعے ٹریفک کو کچھ دیر بعد کلیئر کر دیا گیا ۔ پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق منگل کی صبح 7 بج کر 45منٹ پر کوٹری یارڈ میں ڈائون ٹریک پر ذکریا ایکسپریس کی انجن سمیت پاور پلانٹ اور ایک کوچ ڈی ریل ہو گئی۔ جس کے فوری بعد کوٹری میں موجود ریلیف ٹرین کی مدد سے ساڑھے آٹھ بجے ٹریک کو کلیئر کر دیا گیا ۔ 9 بج کر 50 منٹ پر ٹریک کو فٹ ڈیکلئر کرکے معمول کی ٹریفک گزاری گئی۔

ای پیپر-دی نیشن