• news

کسانوں کو عدم ادائیگی پر نوٹس ، ہائیکورٹ نے نیب کو شریف برادران کی شوگر ملز کے سابق سی ای او کیخلاف کارروائی سے روک دیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے شریف برادران کی برادرز شوگر ملز میں کسانوں کو رقوم کی عدم ادائیگی کے معاملہ پر نیب کی طرف سے سابق سی ای او کوبھجوائے گئے نوٹس کے خلاف دائردرخواست پرجواب طلب کرلیا۔ دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ شریف برادران کی برادرز شوگر ملز کے سابق سی ای اومیاں اسلم بشیر کے وکیل نے دلائل دئیے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کرپشن اور سرکاری اداروں میں اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف کاروائی کامجاز ہے۔ رقوم کے لین دین کے معاملے یاگنے کی ادائیگی کا معاملہ نیب کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔ عدالت نے نیب کو میاں اسلم بشیر کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا۔ عدالت نے نیب کو 19اگست کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن