• news

بورس جانسن دو تہائی اکثریت سے برطانیہ کے نئے وزیراعظم منتخب

لندن (رپورٹ۔ چودھری عارف پندھیر) حکمران پارٹی نے بورس جانسن کو برطانیہ کا نیا وزیراعظم منتخب کر لیا ہے۔ وہ 92153 ووٹ لیکر بھاری اکثریت سے منتخب ہوئے۔ ان کے مقابلے میں جیریمی ہنٹ نے 46656 ووٹ لئے۔ اس طرح حکمران پارٹی نے دو تہائی اکثریت سے بورس جانسن کو منتخب کیا، وہ کل نئے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔ یورپی یونین سے علیحدگی پر کسی معاہدے میں پہنچنے میں ناکامی کے بعد موجودہ وزیراعظم تھریسامے نے 24 مئی کو اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ اب ملک بھر کے حکمران جماعت کنزرویٹو کے ایک لاکھ ساٹھ ہزار ممبران نے پارٹی کے سربراہ کیلئے ووٹنگ میں حصہ لیا تھا۔ بورس جانسن لندن کے میئر اور سیکرٹری خارجہ بھی رہے۔ اس کا اعلان کنزرویٹو پارٹی نے کیا۔ تھریسامے بطور وزیراعظم آج اپنا آخری خطاب کریں گی۔ تھریسامے بکنگھم پیلس میں استعفیٰ جمع کرا کے عہدہ چھوڑ دیں گی۔ بورس جانسن نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے وزیراعظم کیلئے نامزد کرنا اعزاز ہے۔ دریں اثناء برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے اگلے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے بورس جانسن اور سیکرٹری خارجہ جیرمی ہنٹ مدمقابل تھے جن کا انتخاب کنزرویٹو پارٹی کے 2 لاکھ اراکین نے کیا۔ وزارت عظمیٰ کی دوڑ کے آخری مرحلے میں ووٹنگ کا عمل گزشتہ روز منعقد ہوا تھا جس کے نتائج کا اعلان 23 جولائی کو کیا گیا۔ بورس جانسن باضابطہ طور پر 24 جولائی کو سابق وزیراعظم تھریسامے کی جگہ برطانیہ کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گے جو پارلیمنٹ میں بریگزٹ معاہدہ منظور کروانے میں ناکامی پر مستعفی ہو گئی تھیں۔ سابق وزیراعظم تھریسامے کی جگہ برطانیہ کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گے، جو پارلیمنٹ میں بریگزٹ معاہدہ منظور کروانے میں ناکامی پر مستعفی ہوگئی تھیں۔ تھریسامے آج بکنگھم پیلس میں اپنا استعفیٰ جمع کروا کر عہد ے سے الگ ہوجائیں گی ۔ سابق وزیراعظم تھریسامے نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بورس جانسن کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور کہا کہ ’ اب ہمیں بریگزٹ کے لیے اور جیرمی کوربین کو حکومت سے دور رکھنے کے لیے ایک ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے جو پورے برطانیہ کے لیے ہے، آپ کو عقبی نشستوں سے بھی مکمل حمایت حاصل ہوگی‘۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں بورس جانسن کو برطانیہ کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور کہا کہ ’ وہ عظیم ہوں گے‘ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھی بورس جونسن کو برطانیہ کا آئندہ وزیر اعظم بننے کی دوڑ میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے جبکہ برطانیہ کو انتباہ جاری کیا ہے کہ انکا ملک خلیجی پانیوں کی حفاظت کریگا۔

ای پیپر-دی نیشن