راستوں کی بندش انتظامی معاملہ‘ کیسے مداخلت کر سکتے ہیں: ہائیکورٹ
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سیاستدانوں کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر راستوں کی بندش کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی اور درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔ درخواست گزار کے وکیل آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملزم سیاستدانوں کی احتساب عدالتوں میں پیشی کے وقت انہیں وی آئی پی پروٹوکول دیا جاتا ہے۔ شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر سیاست دان ملزموں کی پیشیوں سے وکلاء اور سائلین کو پریشانی کا سامنا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ چاہتے ہیں کہ ان لوگوں کو جیل میں رکھا جائے؟ انکو باہر نہ نکالا جائے۔ راستوں کی بندش انتظامی معاملہ ہے۔ عدالت کیسے مداخلت کرسکتی ہے۔