’نیوزی لینڈر آف دی ایئر‘ ایوارڈ ‘بین سٹوکس کین ولیم سن کے حق میں دستبردار
لاہور(سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ ٹیم کے آل رائونڈر بین سٹوکس نے ’نیوزی لینڈر آف دی ایئر‘ ایوارڈ کی نامزدگی قبول کرنے سے انکار کردیا، اْن کا کہنا ہے کہ اس ایوارڈ کے صحیح حقدار کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیم سن ہی ہیں۔سٹوکس کا کہنا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ میں پیدا ضرور ہوئے لیکن 12برس کی عمر میں انگلینڈ چلے گئے اور اب وہیں رہتے ہیں، وہ اس ایوارڈ کی نامزدگی قبول نہیں کرسکتے، اس کے درست حقدار کین ولیم سن ہی ہیں۔ ولیم سن زبردست کھلاڑی اور بہترین لیڈر ہیں، وہ اپنا ووٹ بھی اْن ہی کے نام کرتے ہیں۔