• news

ڈالر اوپن مارکیٹ میں 30 پیسے سونا 300 روپے تولہ مہنگا

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت تین سو روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار چوراسی ہزار دو سو روپے ہو گئی ہے۔ جیولرزکے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں چار ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری طرف انٹر بینک میں ڈالرمزید 20 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 30 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ ڈالر 161 روپے تک بھی فروخت ہوا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 20 پیسے کے اضافے سے 160 روپے 78 پیسے رہی تاہم یورو 46 پیسے سستا ہو کر 179 روپے 9 پیسے کا ہو گیا جبکہ برطانوی پاونڈ ایک روپے 10 پیسے مہنگا ہو کر 200 روپے 64 پیسے کا ہو گیا۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 30 پیسے کے اضافے سے 160 روپے 90 پیسے ہو گئی یورو کی قیمت فروخت 50 پیسے کی کمی 179 روپے 50 پیسے اور برطانوی پاونڈ کی 50 پیسے کی کمی سے 200 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن