عرب اتحاد نے حوثیوں کا سعودی شہر عسیر پر حملے کے لیے بھیجا ڈرون طیارہ مار گرایا
صنعاء (این این آئی)یمن میں آئینی حکومت کی حمایت میں سرگرم عرب فوجی اتحاد نے کہاہے کہ اس نے ایران نواز حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کے سرحد شہر عسیر پرحملے کے لیے بھیجا بغیر پائلٹ ایک ڈرون طیارہ مارگرایا۔عرب ٹی وی کے مطابق عرب فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں بتایا کہ حوثیوں کی جانب سے دہشت گردانہ اور مجرمانہ روش کے تحت ڈرون طیارے بھیجے جانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔حوثی ملیشیا نے سعودی عرب میں شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی معاندانہ کارروائی کے تحت عسیر پر ڈورن سے حملے کی کوشش کی گئی ۔