ڈی سی لاہور نے 7267 این جی اوز و دیگر تنظیموں کی رجسٹریشن کینسل کر دی
لاہور (نیوزرپورٹر) ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے7267 این جی اوز/این پی اوز اور سوسائٹیز کی رجسٹریشن کو کینسل کردیا ۔ انہوں نے سالانہ آڈٹ ، کارکردگی رپورٹ، قانونی تقاضے پورے نہ کرنے اور کام نہ کرنے پر اقدام کیا ۔ ان این جی اوز، این پی اوز اور سوسائٹیز کو سوسائٹیز ایکٹ 186 کے تحت رجسٹر کیا گیا تھا.ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے بطور رجسٹرار جوائنٹ سٹاک کمپنیز ان کو کینسل کیا۔ کینسل شدہ 7267 این جی اوز، این پی اوز اور سوسائٹیز کو قانونی تقاضے مکمل کرنے کے لیے اخباری نوٹس کے ذریعے اطلاع بھی دی گئی۔ کینسل شدہ این جی اوز، این پی اوز اور سوسائٹیز نے اس کے باوجود اس پر عمل درآمد نہ کیا۔ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا ہے کہ شہر کی 10یونین کونسلز میں پولیو مہم کے تیسرے روز یوسی 15 میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے تھے۔سابق یوسی چیئرمین ملک شاہ نواز کی فیملی نے پولیو ورکرز پر تشدد کیا۔ سابق چیئرمین ملک شاہ نواز سمیت تین افراد نے پولیو ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا کہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے سابق چیئرمین ملک شاہ کو حراست میں لے لیا ہے اورڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اسد کی مدعیت میں مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔