• news

پی ٹی آئی نے فریال تالپور کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کر دی

کراچی (آئی این پی ) پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکردی ، ارسلان تاج گھمن نے کہا کہ آئین کے تحت فریال تالپور صادق امین نہیں رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی ارسلان گھمن اوررابعہ اظفر نے سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو نااہل قرار دینے کیلئے درخواست جمع کروادی ، فریال تالپور کے خلاف درخواست الیکشن کمشنر سندھ میں جمع کرائی گئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا فریال تالپور نے گوشواروں میں اپنی جائیدادوں کوظاہر نہیں کیا ، فریال تالپور کو اثاثے چھپانے پر نااہل قرار دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن