تھریسامے مستعفی :31 اکتوبر تک یورپ سے الگ ہو جائینگے، نو منتخب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن، عمران کی مبارکباد
لندن (عارف پندھیر) برطانیہ کے نئے وزیراعظم بورس جانسن نے حلف اٹھانے کے بعد ملکہ برطانیہ سے ملاقات کی انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم نے مجھ پر اعتماد کیا ہے۔ بورس جانسن نے کہا 31 اکتوبر تک یورپ سے باہر آ جائیں گے۔ ملک کے بیس ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرونگا ملکہ برطانیہ نے تھریسامے کا استعفیٰ قبول کر لیا اور بوس جانسن کو حکومت سازی کی اجازت دے دی۔ نو منتخب وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ ہمارے مالک عوام ہیں۔ تھریسامے نے رہائش گاہ 10 ڈولنگ سٹریٹ بھی خالی کر دی ہے۔عمران خان نے بورس جانسن کو مبارکباددی ہے۔