• news

ٹیکس ختم اور کم ہونے کے باوجود آٹا، گھی آئل، چینی مہنگے داموں فروخت

کراچی (آن لائن) وفاقی حکومت نے چوکر، میدے پر ٹیکس ختم جبکہ گھی اور آئل پر ٹیکس 7 فیصد سے کم کر کے 2 فیصد کردیا ہے مگر اوپن مارکیٹ میں گھی، آئل اور آٹے کی پرانی قیمتیں بحال نہیں ہو سکی ہیں۔ چینی بھی سرکاری نرخنامے کے برعکس 15 روپے مہنگی فروخت کی جا رہی ہے، درجہ دوم کا گھی 145 کی بجائے 180 اور درجہ اول کا گھی 180 کی بجائے 200 سے 210 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، اسی طرح مختلف کمپنیوں کا کوکنگ آئل 17 سے 25 روپے فی لٹر مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن