جمعیت علماء اسلام ف نے پانچ سال کیلئے مرکزی مجلس عاملہ کا اعلان کر دیا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے مر کزی امیر مولانا فضل الرحمن نے آئندہ پانچ سال کے لیئے پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کی منظوری دے دی۔ مرکزی ناظم عمومی مولانا عبد الغفور حیدری کی مشاورت کے بعد مرکزی مجلس عاملہ کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا۔ حاجی محمد اکرم خان درانی، مولانا محمد امجد خان کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور حافظ حسین احمد کوسیکرٹری اطلا عات جبکہ سید فضل آغاز اور اسلم غوری کو بھی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نامز کیاگیا۔ جبکہ مولانا محمد یوسف، مولانا غلام قادر، مولانا عبد القیوم ہالیجوی، مولانا فضل علی حقانی کو نائب امیر نامزد کیا گیا ہے۔ مر کزی سرپرست مولانا خواجہ خلیل احمد خان ، مولانا قمرالدین اور مولانا عصمت اللہ ہوں گے اور مرکزی خزانچی حاجی شمس الرحمن شمسی مرکزی سالار انجینئر عبد الرزاق عابد لاکھوکو نامزد کیا ہے۔