اداکار محسن عباس کی عبوری ضمانت 50 ہزار مچلکوں کے عوض منظور
لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سیشن عدالت نے اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کی عبوری ضمانت 50 ہزارکے مچلکوں کے عوض منظور کرلی ہے۔ محسن عباس حیدر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد نے محسن عباس کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس حکام کو انہیں گرفتاری سے روک دیا۔