بلوچستان: سنٹرل جیل کراچی سے فرار ملزم دو ساتھیوں سمیت فورسز کیساتھ مقابلے میں ہلاک
کوئٹہ(آن لائن)سینٹرل جیل کراچی سے فرار ہونے والا ملزم شیخ ممتاز عرف فرعون بلوچستان میں مارا گیا۔ذرائع کے مطابق ملزم شیخ ممتاز عرف فرعون اپنے 2 ساتھیوں کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔ سی ٹی ڈی نے رواں ماہ کے آغاز میں ملزم کے بلوچستان میں موجود ہونے کی نشاندہی کی تھی جب کہ ملزم 2 ماہ قبل کراچی بھی آیا تھا۔ملزم جون 2017 میں سینٹرل جیل کراچی سے فرار ہوا تھا جب کہ ملزم کے دیگر ساتھی ابھی روپوش ہیں۔ ملزم شیخ ممتاز عرف فرعون پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد کے قتل میں ملوث تھا۔