• news

راولپنڈی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، مشتبہ دہشتگرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ مشتبہ دہشتگرد سے 510 گرام بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور سیفٹی فیوز برآمد کرلیا گیا۔ مشتبہ دہشتگرد مجاہد اقبال کو مانکیالہ ریلوے ٹریک سے خفیہ معلومات پر گرفتار کیا گیا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن