چینی باشندوں کے گھر لوٹ مار، جعلی صحافی خاتون سمیت 10نوسر بازوں کے خلاف مقدمہ
لاہور (نامہ نگار ) نواب ٹاؤن پولیس نے خود کو ٹی وی چینل کا صحافی ظاہر کر کے چینی باشندوں کے گھر میں لوٹ مار کرنے والی خاتون سمیت10 نامعلوم نوسربازوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ چینی خاتون وانگ عیا چھینگ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے مطابق ملزموں نے جوہر ٹائون جے ٹو میں خود کو صحافی ظاہر کیا اور 4 لاکھ 20 ہزار روپے نقدی اور پونے 3 لاکھ روپے مالیت کا سامان لوٹ لیا۔