ساہیوال: گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ 2 عورتوں اور 20 سالہ نوجوان کی خودکشی
ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) گھریلو تنازعات پر دو عورتوں اور ایک نوجوان نے گندم میں رکھنے والی گو لیاں کھا کر خود کشی کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق جمال چوک کے محمد یعقوب کی52سالہ بیوی ثریا اور مو ضع شیری والا کے محمود کی بیٹی نغمہ بی بی 18سالہ نے گھریلو تنازعہ پر گندم میں رکھنے والی گو لیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ کچی آبادی کے نصیر احمد کے 20 سالہ بیٹے قر بان نے والدین سے جھگڑ کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں۔ تینوں کو بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں تینوں نے دم توڑ دیا۔