• news

عارفوالا: شادی کی تقریب میں جعلی مشروب پینے سے 3 کمسن بچیاں جاں بحق‘ چوتھی کی حالت تشویشناک

عارف والا (نمائندہ نوائے وقت) پاکپتن میں شادی کی تقریب میں جعلی کولڈ ڈرنک پینے سے 3 بچیاں جاں بحق ہوگئیں اور ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔عارف والہ کے نواحی گائوں 67 ای بی میں شادی کی تقریب میں جعلی کولڈ ڈرنک پینے سے 4 بچیوں کی حالت غیر ہوگئی۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں تین بچیاں دم توڑ گئیں جبکہ چوتھی بچی ساہیوال ہسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں 6 سالہ مریحہ،5 سالہ فاطمہ اور 5 سالہ میشا شامل ہیں جبکہ 6 سالہ سائرہ ساہیوال ڈسٹرکٹ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ جعلی کولڈ ڈرنک بیچنے والا دکان دار اپنے اہل خانہ سمیت گھر بار چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پنجاب فورڈ اتھارٹی نے دکان سے تمام مشروبات قبضہ میں لے کر نمونہ جات حاصل کر لئے۔ڈی سی پاکپتن احمد کمال مان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔

ای پیپر-دی نیشن