ایف بی آر نے موٹر سائیکل یا رکشوں پر بھاری ٹیکسز عائد کرنے کی تردید کر دی
کراچی(این این آئی) ایف بی آر نے موٹر سائیکل یا رکشوں پر بھاری ٹیکسز عائد کرنے کی تردید کر دی۔گزشتہ روز میڈیا کے ذریعے اس قسم کی خبریں سامنے آئی تھیں کہ ایف بی آر نے موٹرسائیکل اور رکشوں کی رجسٹریشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کر دیا ہے جس کے بعد موٹرسائیکل کی رجسٹریشن فیس 3 ہزار 400 روپے بڑھ کر 20 ہزار 900 روپے ہو جائیگی تاہم ایف بی آر نے اپنے وضاحتی بیان میں موٹر سائیکل اور رکشوں پر ود ہولڈنگ ٹیکسز عائد کرنے کی تردید کر دی ہے۔ایف بی آر کی پالیسی انکم ٹیکس کے ممبر عتیق سرور نے کہا کہ موٹر وہیکل ٹیکسز پر ردوبدل کا اطلاق کم آمدن والے طبقے کے لیے نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ موٹرسائیکل پر ودہولڈنگ ٹیکس کسی افسر کی ذاتی تشریح ہو سکتی ہے، ایف بی آر پالیسی نہیں۔انہوں نے بتایا کہ ٹیکس اضافے کی کوشش میں چھوٹے طبقے کو چھوٹ ترجیح ہے۔