پاکپتن اراضی کیس: اینٹی کرپشن ٹیم کو نوازشریف سے تفتیش کی اجازت مل گئی
لاہور (آن لائن + این این آئی) پاکپتن دربار اراضی الاٹمنٹ کیس میں اینٹی کرپشن ٹیم کو نوازشریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت مل گئی۔ ٹیم تیس جولائی کو کوٹ لکھپت جیل میں جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ نے اینٹی کرپشن حکام کو پاکپتن دربار اراضی الاٹمنٹ کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دیدی۔ اینٹی کرپشن ساہیوال کی 3 رکنی ٹیم 30 جولائی کو کوٹ لکھپت جیل جائے گی اور نوازشریف سے تحقیقات کرے گی۔ یاد رہے 25 جولائی کو محکمہ اینٹی کرپشن نے پاکپتن اراضی سکینڈل میں نوازشریف سے بطور سابق وزیراعلیٰ پنجاب تحقیقات کیلئے سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو خط ارسال کیا تھا۔