• news

اپوزیشن متحد، جعلی حکومت چلنے نہیں دیں گے: فضل الرحمن

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ‘بیورورپورٹ) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم وہ بات کرتے ہیں جو ملک کا آئین کہتا ہے۔ انتقام کے روپ میں احتساب کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین سینٹ کے امیدوار حاصل بزنجو بھی بلوچستان کے ہی ہیں سینٹ چیئرمین جیسے فیصلے پارٹی بنیاد پر ہوتے ہیں لیکن یہ معاملہ علاقائی سیاست کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے ہم خودمختاری اور پاکستان کے نظریاتی شناخت کی جنگ لڑ رہے ہیں ہم تحریک عدم اعتماد کی طرف جا رہے ہیں۔ اپوزیشن متحد ہے ہم نے پرامن طور پر 14 ملین مارچ کئے عام آدمی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کی آواز بن رہے ہیں، مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے گھر بنانے کی بجائے گرائے جا رہے ہیں۔ تبدیلی آگئی ہے جعلی حکومت مزید نہیں چلنے دیں گے۔ اعلانیہ کہتا ہوں جعلی حکومت قبول نہیں۔ یہ کھوکھلی حکومت ہے مزید سہارا نہیں دینا چاہئے مذہب اور مذہبی ایشوز ، آئین کا حصہ ہیں۔ اس کی بقا کیلئے جدوجہد کریں گے۔ میڈیا کب آزاد ہے؟ اس کی آزادی کی لڑائی ہمیں لڑنی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن