طورخم بارڈر سے پہلی بار 24 گھنٹے تجارت یکم اگست کو شروع ہو گی
طورخم (نوائے وقت رپورٹ) طورختم بارڈر سے پہلی بار 24 گھنٹے تجارت یکم اگست سے شروع ہو گی۔ رکن قومی اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹی یعقوب شیخ نے بتایا کہ اس مقصد کیلئے کسٹمز کے 53 افسر طورخم پہنچ گئے ہیں۔ اس اقدام سے پاکستان کی افغانستان کیلئے ایکسپورٹ بڑھے گی۔ تجارتی لاگت کم ہونے سے پاکستانی مال کی رسائی کا امکان بڑھے گا پاکستان افغانستان وسط ایشیائی ممالک کیلئے تجارت میں آسانی ہوگی۔