• news

پاور سیکڑ کی مالی مشکلات کے ازالہ کیلئے سکوک بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)پاور سیکڑ کی مالی مشکلات کے ازالہ کیلئے 200 ارب روپے مالیت کے سکوک بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ وزارت خزانہ نے سکوک بانڈ جاری کرنے کیلئے بینکوں کے ساتھ 29 جولائی کو اجلاس طلب کر لیا ،اسلامی بانڈ سکوک میں سرمایہ کاری کیلئے تمام اسلامی بینکوں کو دعوت دی گئی ہے ۔دستاویز کے مطابق حکومت اس سے قبل بھی پاور سیکٹر کیلئے 200 ارب روپے مالیت کا سکوک جاری کر چکی ہے۔ذرائع کے مطابق سکوک جاری کرنے سے حکومت کو بجلی کی مکمل پیداوار حاصل کرنے میں آسانی رہے گی ۔ ذرائع کے مطابق سکوک جاری کرنے کا مقصد ماضی کی حکومت کی طرف سے گردشی قرض کی ادائیگی کیلئے مہنگے قرض کی ادائیگی ہے ،رواں مالی سال گردشی قرض 900 ارب روپے ہے جس کو ختم کرنے کیلئے حکومت نے ٹیرف میں اضافہ کیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن