مجید نظامی کی 5 ویں برسی، ایوان کارکنان میں تصویری نمائش
لاہور (نیوز رپورٹر) نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیرہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان، لاہور میں رہبر پاکستان، آبروئے صحافت ڈاکٹر مجید نظامی کی پانچویں برسی کے سلسلے میں ان کی حیات و خدمات پر مبنی تصویری نمائش میں طلباء و طالبات ، اساتذہ کرام اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں نے گہری دلچسپی کااظہار کیا ہے۔ یہ تصویری نمائش 31 جولائی تک جاری رہے گی۔