فاسٹ بائولرمحمد عامر برطانوی شہری بننے کے اہل ہو جائیں گے
لاہور(نمائندہ سپورٹس فاسٹ بائولرمحمد عامر برطانوی شہری بننے کے اہل ہو جائیں گے۔، ان کی ستمبر 2016ء میں برطانوی شہری نرجس ملک سے شادی ہوئی تھی، عامر مستقبل میں وہیں مستقل رہائش اختیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں،پیسر نے ’’سپائوس ویزا‘‘ کے لیے درخواست دیدی تھی جس کے تحت وہ ڈھائی سال برطانیہ میں رہائش اختیار کر سکتے ہیں ، اسکے بعد مزید اتنے ہی عرصے کیلئے ویزے میں توسیع ممکن ہے۔