ساہیوال: دوسری شادی کرنیوالے صنعتکار کی اپیل مسترد ،قیدو جرمانہ کی سزا برقرار
ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) ایڈیشنل سیشن جج نے بغیر اجازت دوسری شادی کر نے والے ایک صنعت کار طارق رفیق کو دو ماہ قید سخت اور ایک لاکھ روپے جر مانہ کی سزا سنائی اور بچوں کو بھی ماں کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔ فیملی کورٹ کی سینئر سول جج مسز طاہرہ بانو نے فیملی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کر نے پر طارق رفیق کو دو ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جر مانہ کی سزا سنائی تھی۔ مجرم نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں فیملی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف اپیل کی جسے عدالت نے مستردکر کے فیملی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا اور نابالغ بچوں کو ان کی ماں طاہرہ جبیں کے سپرد کر نے کا حکم دیا۔