• news

نائیجیریا: بوکو حرام کا حملہ، قبرستان میں تدفین اور تعزیت کیلئے آنیوالے 65افراد قتل

ابوجا ( انٹر نیشنل ڈیسک)نائیجیریا کی جنوبی ریاست بورنو میں بوکو حرام کے دہشت گردوں نے قبرستان میں تدفین اور تعزیت کے لیے آئے کم از کم65 افراد کو قتل کردیا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی میں شائع رپورٹ کے مطابق بوکو حرام کے ارکان موٹر سائیکلوں پر آئے قبرستان میں تدفین اور تعزیت اور سوگواروں پر فائرنگ کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے اے ایف پی نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 65 بتائی ہے۔اس سے قبل مئی میں اسی ریاست میں بوکو حرام کے شدت پسندوں نے فائرنگ کرکے 25 فوجی اور متعدد شہریوں قتل کردیا تھا۔مہم کے دوران جب فوجی گاؤں کے باشندوں کو بچانے کی کوشش کر رہے تو بوکو حرام کے دہشت گردوں نے انہیں گھیرے میں لے کر فائرنگ شروع کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن