انضمام الحق‘ سرفراز احمداجلاس میں طلب
لاہور (سپورٹس رپورٹر )چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کپتان سرفراز احمد کو بھی کرکٹ کمیٹی اجلاس میں طلب کرلیا گیا۔چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کپتان سرفراز احمد بھی شرکا کمیٹی کو بریفینگ دینے کے ساتھ آئندہ کے لیے تجاویز دیں گے۔ ذرائع کے مطابق مکی آرتھر کے معاہدے میں اگلے برس ستمبر، اکتوبر کے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ تک معاہدے میں توسیع دی جاسکتی ہے۔ نئی سلیکشن کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔