• news

قومی کھیل کی ترقی کیلئے ٹیلنٹ تلاش کرنے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر منظور جونیئر کی کراچی میں سلیکشن کمیٹی کے دیگر ارکان کے ساتھ ملاقات اور قومی کھیل کی ترقی کے لیے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے سخت محنت کرنے کا فیصلہ۔ کراچی میں دیگر سلیکشن کمیٹی کے ارکان کے ساتھ ملاقات کے بعد اولمپین منظور جونیئر نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو ٹیلنٹ دکھانے کے یکساں مواقع فراہم کرینگے، پاکستان ہاکی میں کھلاڑیوں کا پول بڑھانے کے لئے نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ہرصوبہ میں جائینگے۔ سابق اولمپین منظور جونیئر نے کہا کہ قومی ہاکی چیمپین شپ میں قومی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے کھلاڑیوں کی تکنیک، پھرتی، جسمانی ساخت، عمر اور کھیل میں مہارت کے شعبہ جات میں کارکردگی کی جانچ کی جا رہی ہے، جو کھلاڑی کسی وجہ سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کرائے گئے اس ڈومیسٹک میگا ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکے انکو بھی اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا یکساں موقع فراہم کریں گے۔سلیکشن کمیٹی 65ویں ائر مارشل نور خان قومی ہاکی چیمپئن شپ کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی کا بغور جائزہ لے رہی ہے، مجھے قومی سلیکشن کمیٹی اراکین اولمپین ایاز محمود، اولمپین خالد حمید اور اولمپین وسیم فیروز کی صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے۔

ای پیپر-دی نیشن